1 نومبر 2014 - 09:15
پاکستان؛ اوزکزئی ایجنسی میں ۶ فوجی اہلکار سمیت ۲۰ دھشتگرد ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 20 دہشتگرد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقے لوئر اوزکزئی ایجنسی کے علاقے شاہین درہ میں شدت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 6 اہلکار مارے گئے اور 6 زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 20 دہشت گرد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
 سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ جھڑپ میں مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کس گروہ سے ہے۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ جھڑپ میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور پر سنٹرل ملٹری اسپتال ٹل منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف پاکستان کی فوج کا آپریشن جاری ہے، جس کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں دہشتگردوں کو ہلاک کیئے جانے کا دعوی کیا جاچکا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲